کھیل
29 جون ، 2016

چوتھا ون ڈے: انگلینڈ اور سری لنکا آج اوول میں آمنے سامنے ہونگے

چوتھا ون ڈے: انگلینڈ اور سری لنکا آج اوول میں آمنے سامنے ہونگے


انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان جاری 5 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ آج کھیلا جائے گا۔ میچ لندن کے اوول کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائے گا اور پاکستان وقت کے مطابق شام 5بجے شروع ہوگا۔


دونوں ٹیموں کے کپتان میچ جیتنے کے لیے پر عزم ہیں۔ آج لنکن کپتان میتھیوز سیریز برابر، جبکہ انگلش کپتان مورگن سیریز میں 0-2 کی برتری کے لیے میدان میں اتریں گے۔


واضح رہے کہ 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں انگلش ٹیم کو اب تک0-1کی برتری حاصل ہے ، جبکہ ایک میچ ٹائی ہوگیا تھا اور ایک میچ بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔


5ون ڈے کی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ کارڈف میں 2 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ٹی 20 میں بھی مد مقابل ہونگی، جو 5 جولائی کو سائوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :