کھیل
29 جون ، 2016

کیریبیئن پریمیئر لیگ آج سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگی

کیریبیئن پریمیئر لیگ آج سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگی

ویسٹ انڈیز میں آج سےکیریبیئن پریمیئر لیگ شروع ہورہی ہے۔ یہ لیگ کا چوتھا ایڈیشن ہےاور آج کے پہلے میچ میں ٹرینیڈاڈ اوردفاعی چیمپئن ٹرنباگوکا مقابلہ سینٹ لوسیا سےپورٹ آف اسپین میں ہوگا۔


لیگ میں 6 ٹیمیں ایک دوسرے سے ٹرافی کے حصول کے لیے مقابلہ کریں گی۔ٹیموں میں باربیڈوس ٹرائیڈینٹس، گایانا امیزون واریئرز، جمیکا تلاواز، سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریٹس، سینٹ لوسیا ذوکس اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو نائٹ رائیڈرز کے نام شامل ہیں۔


لیگ میں مختلف ممالک سے کافی نامور کھلاڑی شرکت کریں گے، جس میں پاکستان کے بھی کچھ کھلاڑی شامل ہوں گے۔ کیریبیئن پریمیئر لیگ7 اگست تک جاری رہے گی اور اس ٹورنامنٹ میں 34 میچ کھیلے جائیں گے، جس میں سے 6 میچ امریکی ریاست فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے۔


واضح رہے کہ کیریبیئن پریمیئر لیگ کا پہلاایڈیشن جمیکا نے2013 میں جیتا، جبکہ دوسرا باربیڈوس نے 2014 میں اور تیسرا ٹرنباگو نے 2015 میں جیتا تھا۔

مزید خبریں :