12 جون ، 2012
جھنگ… وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف جھنگ کے علاقے چنڈ بھروانہ میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی 8 سال کی بچی کے گھر پہنچ گئے۔ اپنی آمد کے فوری بعد انہوں نے متاثرہ بچی کے گھروالوں کی دلجوئی کی اور انہیں یقین دلایا کہ کمسن بچی کا مقدمہ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں چلایا جائیگا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ متاثرہ بچی کے مقدمے کی تفتیش کے لیے تمام سائنسی ذرائع استعمال کیے جائیں گے اور متاثرہ خاندان کو ہر صورت میں انصاف فراہم کیا جائیگا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پولیس افسران کو واقعے کا علم کیوں نہیں ہوا،یہ پولیس اہل کاروں کا فرض تھا ،کیا پولیس اہل کاروں کی آنکھیں بند تھیں۔