01 جولائی ، 2016
بنگلادیش کےدارالحکومت ڈھاکامیں فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد زخمی۔پولیس کے مطابق زخمیوں میں 2 پولیس اہلکار اور ایک شہری شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ ڈھاکا کے ڈپلومیٹک علاقےمیں کی گئی، جہاں دھماکےبھی سنےگئے۔ایک خبرایجنسی کے مطابق مسلح افرادنےریسٹورنٹ میں کئی غیرملکیوں کویرغمال بنالیا، ڈپلومیٹک علاقےکےاطراف کےراستے بندکردیےگئے ہیں۔