12 جون ، 2012
نیویارک…اقوام متحدہ ہائی کمشنربرائے مہاجرین کی خصوصی سفیر انجلینا جولی نے عالمی یوم مہاجرین پرپبلک سروس میسج ریلیز کردیا۔ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی عالمی یوم مہاجرین کی تیاریوں میں مصروف ہیں، سال 2011 میں ریکارڈ نمبر پر لوگوں نے اپنے گھر بار چھوڑے ، جس سے بے گھر افراد کی تعداد 42 ملین سے تجاوز کرگئی ہے۔انجیلنا نے اپنے میسج میں بتایا کہ تقریبا ہر 8 منٹ میں لوگوں کواپنا گھر چھوڑنے پر مجبور کیا جاتا ہے، جس کی وجہ ظلم اور جنگ ہوتی ہے، عالمی یوم مہاجرین 20 جون کو منایا جارہا ہے۔