دنیا
12 جون ، 2012

افغانستان، لینڈ سلائیڈنگ میں 80افراد کی ہلاکت کا خدشہ

افغانستان، لینڈ سلائیڈنگ میں 80افراد کی ہلاکت کا خدشہ

کابل… افغانستان کے پہاڑی علاقوں میں گزشتہ روز کے زلزلے سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ، کئی گھر مٹی کے تودے میں دبنے سے 80 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے ۔ صوبائی حکام کے مطابق گزشتہ روز شمالی افغانستان میں 5.4 اور 5.7 شدت کے دو زلزلے محسوس کیے گئے تھے۔ بغلان صوبے کے گورنر کے مطابق تقریبا22گھر منوں مٹی کے نیچے دب گئے، دو خواتین کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ، 20 زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :