پاکستان
30 جنوری ، 2012

پارہ چنار:لیویز فورس میںبھرتی کے لئے نوجوانوں کا جوش و خروش

پارہ چنار:لیویز فورس میںبھرتی کے لئے نوجوانوں کا جوش و خروش

پارہ چنار… بلندوبالا پہاڑوں سرحدوں اورحساس علاقوں کی حفاظت کے لئے سیکیورٹی فورسز کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔پاراچنار میں لیوی فورسز میں بھرتی کا اعلان ہوا تو سینکڑوں نوجوان اسپورٹس گراؤنڈ پہنچ گئے۔ قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں قیام امن کے لئے لیوی فورس کا کردار نہایت اہم رہاہے۔پولیٹیکل انتظامیہ نے فورس میں بھرتی کا اعلان کیا تو خواہش مند امیدوار بڑی تعداد میں اسپورٹس کمپلیکس پاراچنارپہنچ گئے جہاں حکام نے امیدواروں سے بھرتی کے لئے دوڑ،میڈیکل سمیت دیگر ٹیسٹ لئے۔ہر کوئی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے اور خود کو زیادہ فٹ ظاہرکرنے کی کوشش میں دکھائی دیا۔ امیدواروں کا کہنا تھا کہ وہ وطن کی دفاع کے جذبے سے سرشار ہوکر لیوی فورس میں بھرتی ہونا چاہتے ہیں۔ چہرے پر رعب اور دل میں شہادت کی امنگ لئے یہ اہلکارسخت موسم میں بھی ہر وقت ملک وقوم کی حفاظت پر مامور رہتے ہیں۔ لیوی فورس کے کئی جوان یہی جذبہ لئے جام شہادت بھی نوش کرچکے ہیں۔قبائل کا کہنا ہے کہ لیوی فورس میں جوانوں کی مزید بھرتی سے نہ صرف نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ قیام امن میں بھی مدد ملے گی۔

مزید خبریں :