12 جون ، 2012
قاہرہ…مصر کے جیل حکام نے سابق صدر حسنی مبارک کے بڑے بیٹے کو ان کے ساتھ جیل کے ہسپتال میں رہنے کی اجازت دیدی ۔ سرکاری ذرائع مطابق حسنی مبارک کے بڑے بیٹے کو یہ اجازت سابق صدر کی بگڑتی ہوئی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی ہے۔ اس سے قبل حسنی مبارک کا چھوٹا بیٹا جمال ان کے ساتھ جیل میں رہ رہا تھا۔ سابق صدر حسنی مبارک کو 2 جون کو عدالت کی طرف سے مظاہروں کے دوران مظاہرین کے قتل عام کے الزام میں عمر بھر قید کی سزا سنائی تھی تاہم عدم شواہد کی بناء پر کئی دیگر سینئر عہدیداروں کو رہا کر دیا گیا تھا۔