12 جون ، 2012
ینگون…میانمارکے مغربی علاقہ میں فرقہ وارانہ فسادات اور حکومت کی جانب سے علاقے میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے بعد اقوام متحدہ کے اہلکاروں نے علاقے سے انخلاء شروع کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بْدھ مت کے ماننے والے مقامی باشندے اور مقامی مسلمان ایک دوسرے کے خلاف پرتشدد کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ فریقین ایک دوسرے پر حالیہ فسادات پھیلانے کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔ ان فرقہ وارانہ فسادات میں متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔