دنیا
12 جون ، 2012

یواے ای اور سعودی عرب تیل کی منڈیوں سے نہیں نکال سکتے،ایران

تہران…ایران کی پارلیمنٹ میں توانائی کمیشن کے رکن ناصر سوڈانی نے کہاہے کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب مل کر بھی ایران کو تیل کی عالمی منڈیوں سے نہیں نکال سکتے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ناصر سوڈانی نے کہا کہ اوپیک کے کوٹے سے بڑھ کر تیل نکالنا اور فروخت کرنا غیر قانونی ہے جس سے تیل پیدا کرنے والے ملکوں کے مفادات خطرے میں پڑ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اوپیک کے آئندہ اجلاس میں تیل کی پیداوار کم کرنے کی تجویز دے گا اور الجزائر نے اس تجویز کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ایران کی اس تجویز کے منظور کے جانے کا امکان پایا جاتا ہے۔

مزید خبریں :