12 جون ، 2012
بگوٹا…کولمبیا کے علاقے ارایا کے لاس سیڈ روس ایئر پورٹ پر کھڑا ہوائی جہاز چوری کرلیا گیا۔ کولمبیا کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سیسنا 210 طیارہ گزشتہ سال دسمبر کی 11 تاریخ کو ہنڈ راس سے غیر قانونی طور پر کولمبیا داخل ہونے کے بعد فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کے ذریعے لاس سیڈروس ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا تھا۔ کولمبیا کے حکام کا شبہ تھا کہ یہ طیارہ منشیات کی سمگلنگ کے لئے استعمال کیا جارہا تھا۔ جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا کہ اس طیارے کی رجسٹریشن گوئٹے مالا میں ہوئی جو جعلی تھی۔ رپورٹ کے مطابق مسلح افراد کا ایک گروپ طیارے میں داخل ہو کر اسے رن وے تک لے گیا اور سیکیورٹی اہلکاروں کی طرف سے گولیوں کی بارش میں اسے اڑا کرنا معلوم مقام کی طرف لے جانے میں کامیاب ہوگیا۔