پاکستان
05 جولائی ، 2016

کپڑے اور جیولری کی خریداری کے بعد خواتین کا پارلر کا رخ

کپڑے اور جیولری کی خریداری کے بعد خواتین کا پارلر کا رخ


سجنا سنورنا کس کو اچھا نہیں لگتا، حیدرآباد میں بھی کپڑے جیولری کی خریداری کے بعد اب خواتین نے بیوٹی پارلروں کا رخ کیا ہے۔


دل بھر کر شاپنگ کرلی اب صرف خواہش ہے کہ سب سے خوبصورت اور منفرد نظر آیا جائے، یہی وجہ ہے کہ عید الفطر کے موقع پر حیدرآباد کے بیوٹی پارلر خواتین سے بھرے پڑے ہیں، جہاں کوئی خاتون فیشل کراتی نظر آتی ہے تو کوئی بالوں کی کٹنگ اور کوئی آئی برو بنوانے میں مصروف ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بننے سنورنے کے لیے خواتین میں عمر کی کوئی قید نہیں۔


بیوٹیشن کا کہنا ہے کہ عید کے تہوارپر خواتین کی بڑی تعداد فیشل کٹنگ کرانے آتی ہیں۔ عید کی تیاریوں کے رنگوں میں سے خواتین کا بناؤ سنگھار بھی ایک رنگ ہے ،مہندی کے رنگ اور چہرے پر فیشل سے آنے والی چمک کے بغیر خواتین کی عید ،عید نہیں ہوتی۔


 

مزید خبریں :