05 جولائی ، 2016
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے شوال کا چاند نظر آنے کی نوید سنادی ، جس کے مطابق کل 6 جولائی بروز بدھ کو ملک بھر میں عید الفطر منائی جائے گی ۔
شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کے بعد کیا گیا۔ یہ شہادتیں میرپورخاص، حیدرآباد، لاہور، گوجرانوالہ، نوشہروفیروز، ملتان، سانگھڑ، فیصل آباد، لوئر دیر، لورالائی، ژوب اور ملک کے دیگر حصوں سے موصول ہوئیں۔
اس سے قبل مفتی منیب الرحمان چاند کی شہادتوں کی اطلاعات ٹی وی چینلز پر چلنے پر غصے میں آگئے تھے۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کے پی آر او کو کمرے سے نکل جانے کا کہا اور ٹیلی فون کی لائن بھی نکال دی تھی۔