05 جولائی ، 2016
مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری میدان میں آگئے ہیں ، اس لیے مخالفین کی نیندیں حرام ہورہی ہیں، بلاول بھی کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم کے بچوں کے نام پاناما پیپرز میں آگئے ہیں تو انھیں چاہئے کہ عدلیہ اور پارلیمنٹ کا سامنا کریں، مسلم لیگ ن علاقائی اور سندھ میں اقلیتی جماعت ہے جو دھاندلی اور دھونس سے ایک صوبے میں جیت کر حکومت کرتی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار مولا بخش چانڈیو نے حیدر آباد میں پیپلز پارٹی کے یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم کے بچوں کے نام پاناما پیپرز میں آگئے ہیں تو انھیں چاہئے کہ عدلیہ اور پارلیمنٹ کا سامنا کریں، یہ معاملہ اب عمران خان یا بلاول سمیت کسی کا نہیں بلکہ پاکستانی عوام کا ہے۔