پاکستان
05 جولائی ، 2016

کراچی کوبڑی دہشتگردی سے بچالیا گیا،بھاری اسلحہ برآمد

کراچی کوبڑی دہشتگردی سے بچالیا گیا،بھاری اسلحہ برآمد

 


کراچی شہر کو بڑی دہشت گردی سے بچالیا گیا، ملیر سے راکٹ لانچر اور ایس ایم جی سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا گیا ۔


ملیر میں حساس ادارے اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ طور پر چھاپا مار کارروائی کی ۔ اس دوران ایک مکان سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا گیا ، برآمد شدہ اسلحے میں بڑی تعداد میں راکٹ لانچر ، ایس ایم جی اور ایل ایم جی بھی شامل ہیں جبکہ کئی کلو بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ۔


کچھ اسلحوں اور بارودی مواد کو زیر زیر زمین بھی چھپایا گیا تھا ۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق اسلحہ شہر میں بڑی تخریب کاری میں استعمال کیا جانا تھا۔

مزید خبریں :