05 جولائی ، 2016
رمضان المبارک کے ساتھ جیو ٹی وی کی عالمی شہرت یافتہ نشریات بھی اختتام پذیر ہوگئیں۔رمضان کی رونقوں کی ساتھ پاک رمضان نشریات بھی اختتام پذیر ہو گئیں۔ ماہِ مبارک سے جدائی کی بات تھی ، اس لئے ڈاکٹر عامر لیاقت کی میزبانی میں افسردگی کا پہلو نمایاں رہا۔ اس کی ایک بڑی وجہ سعودی عرب میں ہونے والی دہشت گردی بھی تھی۔
سعودی عرب کے افسوسناک واقعے کی وجہ سے انعام گھر سیگمنٹ بھی منسوخ کردیا گیا،ڈاکٹر عامر لیاقت نے اس افسوسناک سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک آرمی کو حرمین شریف کی حفاظت کے لئے جانا چا ہئے ۔
الوداع الوداع ماہ رمضان۔ رمضان کے اختتام پر ایشیا کی سب سے مقبول ٹرانسمیشن پاک رمضان بھی اپنے اختتام کو پہنچ گیا، جس میں ڈاکٹر عامر لیاقت کی میزبانی دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلوں پر راج کر گئی ۔