انٹرٹینمنٹ
12 جون ، 2012

’ فراری کی سواری‘ کے گانے ’موسمبی ‘کی وڈیو جاری

’ فراری کی سواری‘ کے گانے ’موسمبی ‘کی وڈیو جاری

ممبئی…این جی ٹی…ہدایتکار و پر وڈیوسرودھو ونو د چوپڑا کی فلم فراری کی سواری کے نئے گانے”موسمبی“کی وڈیو جاری کر دی گئی ہے۔لائف یہ موسمبی سی ہے کے بولوں پر مبنی اس گانے کو موسیقار پریتم چکربرتی نے گلوکارموہن کی آواز میں ریکارڈ کیا ہے ۔منا بھائی ایم بی بی ایس اور تھری ایڈیٹس سے بالی ووڈ میں تہلکہ مچانے والے فلم ساز و ہدایتکار ودھو ونود چوپڑا کی آنے والی فلم فراری کی سواری میں تھری ایڈیٹس کے اہم کردار شرمن جوشی پہلی بار بطور سولو ہیروجلوہ گر ہورہے ہیں جن میں انکے ساتھ بومن ایرانی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ کرکٹ اور باپ بیٹا کی محبت کے مو ضوع پر بنائی گئی یہ فلم فراری کی سواری15جون کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

مزید خبریں :