07 جولائی ، 2016
برطانوی ڈاکٹروں نے وزیراعظم نوازشریف کا سرجری کے بعد سے اب تک 3بارطبی معائنہ کیا ہے،آخری معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں طویل سفر کی اجازت دیدی ہے ،وہ ہفتےکی صبح 10بجے برطانیہ سے پاکستان کے لئے روانہ ہوں گے ۔
وزيراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کے لیے پرائیویٹ جہاز منگوایا گیا ہے،برطانیہ سے پاکستان واپسی کے سفر میں ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز بھی ان کے ہمراہ ہوں گی جبکہ شریف فیملی کے دیگر ارکان ایک دوروز میں وطن واپس آجائیں گے ۔