پاکستان
07 جولائی ، 2016

اسلام آباد: شہریوں کی بڑی تعداد دامن کوہ پہنچ گئی

اسلام آباد: شہریوں کی بڑی تعداد دامن کوہ پہنچ گئی

عید کے دوسرے روز اسلام آباد کے تفریحی مقام دامن کوہ آنے والوں نے اسلام آباد کے نظارے کیے جبکہ نوجوانوں نے پشتون گانوں کی دھنوں پر رقص بھی کیا۔


عید پر تفریح کےلیے اب کسی لگژری گاڑی کی ضرورت نہیں،منچلے بسوں، ویگنوں اور کھلی سوزوکیوں میں سوار ہوکر ہلا گلہ کرنےدامن کوہ پہنچے۔


اسلام آباد سے زیادہ گرد ونواح سے آئے مرد و خواتین اور بچے،بل کھاتی سڑکوں کی اطراف مٹرگشت کرتے بندروں نے دامن کوہ آنے والوں کا استقبال کیا،پھر دامن کوہ ویو پوائنٹ سے سیاحوں نے راول ڈیم، دلفریب عمارتوں، شاہراہوں اور ہریالی کا نظارہ کیا اورخوب سیلفیاں لیں ۔


فضا میں پشتون دھنیں گونجی،جنہیں سن کر یہاں آنے والے منچلے تھرکنے لگے،تالیوں کی گونج میں کیا رقص شروع ہوتا تو ہر طرف مسکراہٹیں بکھر گئیں۔

دامن کوہ میں صبح سے ہلا گلا جاری ہے اور گذرتے دن کے ساتھ یہاں آنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے، لوگ اپنا عید کا دوسرا روز بھرپور طریقے سے انجوائے کررہے ہیں۔


 

مزید خبریں :