دنیا
07 جولائی ، 2016

بھارت اور بنگلادیش میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے

بھارت اور بنگلادیش میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے


 


بھارت اوربنگلادیش میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی جامع مسجد میں نماز عید کا بڑا اجتماع ہوا، بنگلا دیش کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں اجتماعات منعقد کیے گئے۔


پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک میں خوشیوں کے رنگ بکھیرتی عید نے آج بنگلا دیش اور بھارت کے مسلمانوں میں عید کی مسرتیں پھیلائیں۔


بھارتی دار الحکومت دہلی کی جامع مسجد میں نماز عید کا بڑا اجتماع سید امام بخاری کی امامت میں ہوا، پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے دہلی کی جامع مسجد میں نماز عید اداکی اور پاکستانی عوام کی جانب سے بھارت کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام دیا۔


کولکتا، جے پور،گورکھپور، احمد آباد سمیت سیکڑوں شہروں میں بھی نماز عید ادا کی گئی، کئی شہروں میں خواتین کے لیے علیحدہ سے نماز عید کے انتظامات کیے گئے تھے۔


بنگلا دیش میں بھی مسلمانوں نے بارگاہ الٰہی میں نماز عید کے لیے حاضری دی، دارالحکومت ڈھاکا سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں اجتماعات ہوئے اور لوگوں نے ایک دوسرے کو گلے لگ کر عید سعید کی مبارکباد دی۔

مزید خبریں :