07 جولائی ، 2016
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے،ذاکر نائیک کے خلاف تحقیقات کے لیے ممبئی پولیس کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔
بھارتی میڈیاکا کہنا ہے کہ ممبئی پولیس نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف تحقیقات شروع کردیں، ان کی ویڈیوز اور سوشل میڈیا پر مواد کی تحقیقات کی جارہی ہے، ذاکر نائیک کی تمام تقاریر کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔