کھیل
08 جولائی ، 2016

پاکستان دوسرا اور آخری وارم اپ میچ آج سے کھیلےگا

پاکستان دوسرا اور آخری وارم اپ میچ آج سے کھیلےگا

 


پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سے قبل دوسرا اور آخری وارم اپ میچ آج سے سسکس کیخلاف کھیلے گی، ٹیم میں تین تبدیلیا ں کی گئیں ہیں، کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوںکی پرفارمنس کا جائزہ لے کرلارڈز ٹیسٹ کے لئے فائنل الیون تیار کریں گے۔


انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل پاکستان ٹیم آج سے سسیکس کے خلاف تین روزہ میچ کھیلے گی ۔ ٹاؤنٹن میں پاکستان ٹیم کی سمر سیٹ کے خلاف کھیل کے تینوں شعبوں میں کارکردگی شاندار رہی ۔


پاکستان ٹیم منجمنٹ نے سسیکس کے خلاف میچ میں تین تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ تینوں تبدیلیاں باؤلنگ کے شعبے میں کی گئی ہیں تاکہ بولرز کو انگلش کنڈیشن میں ایڈجسٹ ہونے کا بہتر موقع مل سکے ۔ محمد عامر ، راحت علی اور یاسر شاہ کی جگہ وہاب ریاض ، عمران خان اور زوالفقار بابر میدان میں اتریں گے ۔


ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ ٹاؤنٹن میں سمر سیٹ کے خلاف میچ بہت اچھا رہا ،کھلاڑیوں کی پرفارمنس کاجائزہ لے رہے ہیں ،اسی کے تحت 14 جولائی کے لئے فائنل الیون تیار کی جائےگی۔

مزید خبریں :