دنیا
08 جولائی ، 2016

ڈیلاس حملوں میں غیرملکی روابط کے شواہد نہیں ملے،پولیس چیف

ڈیلاس حملوں میں غیرملکی روابط کے شواہد نہیں ملے،پولیس چیف


ڈیلاس پولیس چیف نے کہا ہے کہ ڈیلاس حملوں میں غیرملکی روابط کےشواہدنہیں ملے، مسلح حملہ آورنےبتایا اس کاکسی گروپ سےتعلق نہیں۔


ڈیلاس پولیس چیف نےمیڈیا کو بتایا کہ امریکی پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے والوں میں سے ایک روبوٹ بم سے ہلاک ہوا ،مسلح حملہ آورسفیدفام افرادکوقتل کرناچاہتاتھا،اہلکار شہریوں کو بچاتے ہوئے ہلاک ہوئے۔


امریکی پولیس حکام کا مزید کہناتھاکہ ڈیلاس میں پولیس اہلکاروں پرحملوں سےغمزدہ ہیں،مشکل کےاس وقت میں امریکی عوام کی حمایت درکارہے۔


 

مزید خبریں :