08 جولائی ، 2016
پی ایس او کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مختلف تیل کمپنیوں کے پاس پٹرول کی قلت ہے، پی ایس او پمپس پرپٹرول کی طلب میں اضافہ ہوگیاہے،ملک کےشمالی حصوں میں عید کی چھٹیوں کےباعث طلب زیادہ ہے۔
ترجمان پی ایس کے مطابق بلاتعطل فیول فراہمی کے لیے وافر مقدار میں اسٹاک موجود ہے،پی ایس او کے ڈپو دن رات آپریشن انجام دے رہے ہیں۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ایس اوکے پاس20 دن کے پٹرول کے ذخائر موجود ہیں، 10جولائی کو 50 ہزار ٹن پیٹرول کراچی پہنچےگا۔