پاکستان
11 جولائی ، 2016

ڈاکٹروں نے وزیراعظم کو دفتری امور سنبھالنےکی اجازت دے دی

ڈاکٹروں نے وزیراعظم کو دفتری امور سنبھالنےکی اجازت دے دی


 


ڈاکٹروں نے وزیراعظم محمد نوازشریف کو دفتری امور سنبھالنےکی اجازت دے دی ،جس کے بعد وزیراعظم ہاؤس جاتی عمرہ میں پی ایم کیمپ آفس متحرک ہو گیا۔


ذرائع نے جیونیوز کو بتایاکہ وزیراعظم کےپرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد سمیت دیگر عملہ بھی وزیراعظم ہاؤس جاتی عمرہ پہنچ گیا،جنہوں نےفائلوں پر کام شروع کر دیا۔


وزیراعظم نےالیکشن کمیشن کےنئےممبران کی تقرری کے حوالےسے وفاقی وزیرِخزانہ اسحٰق ڈار سے مشاورت کی اور انہیں ہدایت کی کہ خورشید شاہ سے ملاقات کےبعدانہیں بریفنگ دی جائے۔


وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی شدید دکھ کا اظہارکیا اور عالمی برادری سےمطالبہ کیاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

مزید خبریں :