11 جولائی ، 2016
کراچی کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی میں فائرنگ کی تحقیقات میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے پولیس کو ایس ایم جی کے 16 خول ملےہیںجبکہ سندھی مسلم سوسائٹی کےموڑسے8خول ملے،ملنے والے16 خول سرکاری ایس ایم جیزکے ہیں۔
دوسری جانب مقتول ابرارکےدوست نقاش کےوالدنے پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا،نقاش کےوالدکا بیان میں کہنا ہے کہ بیٹے سےمتعلق رپورٹ میڈیاپردیکھی اس لیے تھانے آیا ۔
نقاش کےوالدکابیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ ابرارکو نہیں جانتا ،وہ میرےبیٹےکادوست تھا، مقدمے کے اندراج کے لیے مقتول ابرار کے والد اور ماموں فیروزآباد تھانے پہنچ گئے۔