کاروبار
12 جولائی ، 2016

جائیداد پر انکم ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی تیاری

جائیداد پر انکم ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی تیاری

 


فیڈریل بورڈ آف ریونیو نے جائیداد میں انکم ٹیکس ادا نہ کرنے والوںکے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاری کرلی ۔ تمام صوبوں کے رجسٹرار اور بلڈرز سے 10 لاکھ جائیدادوں کی تمام معلومات جمع کرلی گئیں ۔


ذرائع ایف بی آر کے مطابق ان تمام افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے جنہوں نے جائیداد میں اس رقم سے سرمایہ کاری کی جس پر انکم ٹیکس ہی ادا نہیں کیا گیا ۔


ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ ایف بی آر کو تمام صوبوں کے رجسٹرار ، بلڈرز اور ڈیولپرز نے خریداروں کا ڈیٹا بھی فراہم کردیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیٹا سے انکشاف ہوا ہے کہ زیادہ تر سرمایہ کاری پوش ایریا میں کی گئی ہے ۔


ذرائع کے مطابق کراچی کے پوش ایریا میں ڈیفنس اور کلفٹن کے علاقے سرفہرست ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیٹا میں ان افراد کو سرفہرست رکھا گیا ہے جنہوں نے اپنی دولت کو چھپایا ہے ۔

مزید خبریں :