پاکستان
12 جولائی ، 2016

عمران خان کا تیسری شادی کا فیصلہ

عمران خان کا تیسری شادی کا فیصلہ

عمران خان تیسری شادی کےلیے پرعزم دکھائی دیتے ہیں ، کہتے ہیں شادی پر یقین پہلے سے زیادہ پختہ ہوگیا ہے، ہمت ہارنےو الا نہیں ، ذرائع کا کہناہے کہ عمران خان نے شادی کا فیصلہ مانیکا خاندان کی بہو بشریٰ کے کہنے پر کیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تیسری شادی کا فیصلہ کر لیا ، مشورہ مانیکا خاندان کی بہو بشری ٰکے کہنے پر کیا گیا۔


ذرائع کے مطابق عمران خان نے دوشادیوں کی ناکامی کے بعد آخرکار تیسری شادی کا فیصلہ کر لیا۔ عمران خان پاکپتن میں واقع مانیکا خاندان کی بہو بشری المعروف پنکی کو اپنا روحانی گرو مانتے ہیں جو کہ ایک کسٹمز آفیسر خاور فرید مانیکا کی اہلیہ ہیں اور جو لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے وظیفے بتاتی ہیں۔


بشری نے عمران خان کو دم کر کے ایک انگوٹھی بھی دی عمران خان نے آجکل یہی انگوٹھی پہن رکھی ہے ، کسی صورت نہیں اتارتے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انہی کے کہنے پر تیسری شادی کا فیصلہ کیا ہے ۔


تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہےکہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی شادی سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔نعیم الحق کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عمران خان نجی دورہ پر لندن میں اپنے بچوں کے ساتھ چھٹیاں گزار رہے ہیں۔


ترجمان نے کہا کہ پاکپتن کی مانیکا فیملی کے ساتھ عمران خان کی روحانی وابستگی ہے۔عمران خان نے شادی سے متعلق تمام ذمہ داری اپنی بہنوں کو سونپ رکھی ہے۔ عمران خان کی شادی کی خبروں کی مکمل تردید کرتے ہیں۔ اگر کوئی ایسی اطلاع ہوئی تو میڈیا کو مطلع کریں گے، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔


عمران خان کی بہنیں اس بار بھی ان کی شادی سےلاعلم ہیں۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی تیسری شادی سےمتعلق خبریں بےبنیادہیں،عمران خان لندن میں اپنےبچوں کےساتھ چھٹیاں گزاررہےہیں۔

عمران خان کی دوسری شادی کے نکاح خواںمفتی سعید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی شادی سےمتعلق کچھ علم نہیں۔


پی پی پی رہنما رحمان ملک کا کہنا ہے کہ عمران خان نےاگرشادی کرلی ہےتودعاکرتاہوں وہ قائم رہے۔


 

مزید خبریں :