12 جولائی ، 2016
وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ، کراچی آپریشن اور آپریشن ضرب عضب سے امن وامان کے قیام میں مدد ملی ہے ، پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ پاکستان کی قسمت بدل دے گا۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر ثقافت شیخ نیہان بن مبارک نےجاتی عمرہ رائے ونڈ میں وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی ۔ معززمہمان نے وزیراعظم کی کامیاب سرجری اور جلد صحت یابی پر خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم کا کہناتھاکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ، کراچی آپریشن تمام اسٹیک ہولڈرز کے مشورے سے شروع کیا گیا، آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن سے امن کےقیام میں مدد ملی ہے ۔
وزیر اعظم کا کہناتھاکہ انڈسٹری کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے ،توانائی کے متعدد منصوبے شروع ہیں ،2018 تک بجلی بحران پر قابو پالیا جائےگا ، ایل این جی کے شفاف معاہدوں سے گیس کی قلت بھی دور ہو جائے گی ۔
نوازشریف کا کہناتھاکہ نوے کی دہائی میں موٹر وے بنائی ، اب 900ارب ر وپے موٹر وے کی 13 شاخوں پر کام ہو رہا ہے ، اقتصادی راہداری کا منصوبہ پاکستان کی قسمت بدل دے گا اور عام آدمی کی زندگی میں بھی خوشحالی لائےگا۔