پاکستان
13 جولائی ، 2016

بعض جاہل پوسٹر لگا کر تلخی پھیلانا چاہتے ہیں ،سعد رفیق

بعض جاہل پوسٹر لگا کر تلخی پھیلانا چاہتے ہیں ،سعد رفیق

 


وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بعض جاہل شہروں میں پوسٹر لگا کر تلخی پھیلانا چاہتے ہیں ،ملک میں کوئی ایڈونچر نہیں ہونے جارہا،تبدیلی صرف ووٹ سے آئے گی۔


وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کےکارکنوں کی شہادت بڑا المیہ ہے، پیپلز پارٹی نےکشمیر میں بیڈ گورننس کے ریکارڈ قائم کر رکھے ہیں، ہم نےزرداری صاحب کی حکومت کو ڈی ریل نہیں کیا۔


کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی سرکار کا اصل چہرہ سامنے آگیا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہیں، بھارتی افواج کے ظلم سے بھارتی سرکار کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے۔


سعد رفیق کا کہنا تھا کہ دھرناسیاست نےڈیڑھ سال ضائع کیا، نہیں تولوڈشیڈنگ2017ء تک ختم کردیتے،عمران خان کہتےہیں ہم بھاگ گئے، ہم نہیں بھاگے، ہم ذمے دارلوگ ہیں،حکومت کوچلاناہے۔


ان کا مزید کہناتھاکہ ہم طاہرالقادری نہیں ہیں کہ خواتین اوربچوں کو شیلڈ بنا کرمقاصد پورےکریں،عمران خان لانگ مارچ کےدوران لوگوں کومروانا چاہتےتھے۔

مزید خبریں :