پاکستان
13 جولائی ، 2016

نفاذ قانون کے ادارے مجرم کو نہیں چھوڑتے،چانڈیو

نفاذ قانون کے ادارے مجرم کو نہیں چھوڑتے،چانڈیو

 


اسد کھرل کے بارے میں حکومت سندھ کے ترجمان مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ اگر وہ مجرم ہوتا تو اسے قانون نافذ کرنے والے ادارے نہیں چھوڑتے۔


مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ مجھے اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اعتماد ہے، اگر واقعی وہ مجرم ہوتا تو کبھی نہیں چھوڑتے، وہ بے گناہ تھا اسے لیے چھوڑدیا۔


مولا بخش چانڈیوکا مزید کہنا ہے کہ رات کی تاریکی میں دیہات میں اغواکی وارداتیں ہوتی ہیں، لاڑکانہ میں پیش آنے والا واقعہ غلط فہمی کا نتیجہ ہے، سادہ لباس افراد کی کارروائی غلط فہمی کا سبب بنی۔


انہوں نےکہا کہ غیر سرکاری گاڑیوں اور سادہ لباس افراد نے غلط فہمی پیدا کی، پیپلزپارٹی کےکسی وزیر یا عہدیدار کا واقعے سے تعلق نہیں،صوبےمیں جاری آپریشن کےکپتان پیپلزپارٹی کےوزیراعلیٰ ہیں۔

مزید خبریں :