پاکستان
13 جولائی ، 2016

شہباز شریف کا برطانیہ کی نئی وزیراعظم کو فون

شہباز شریف کا برطانیہ کی نئی وزیراعظم کو فون

 


پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے نامزد برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کو ٹیلے فون کرکے مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ برطانیہ پاکستان کا انتہائی قریبی دوست اور بااعتماد پارٹنر ہے، یقین ہے تھریسامے کی قیادت میں اس تعاون میں وسعت آئے گی۔


شہبازشریف نے تھریسا مے سےگفتگوکرتےہوئےکہاکہ دسمبر2015ء میں دورۂ برطانیہ کےدوران آپ سےہونے والی ملاقات اب بھی یاد ہے،،وزارتِ عظمیٰ کیلئے متفقہ انتخاب کرکےکنزرویٹو پارٹی نےآپ کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔


انہوں نے یہ بھی کہا کہ یقین ہےآپ کی قیادت اور وژن میں برطانیہ ناصرف مزید مستحکم ہو گا بلکہ عالمی امورمیں اپنااہم کردار پہلے سے بہتر انداز میں جاری رکھے گا۔


وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور عوام آپ کی دیرینہ دوستی کو قدر کی نگاہ سےدیکھتے ہیں، انہوں نے وزیراعظم نوازشریف اور اپنی جانب سےتھریسامےکو دورۂ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

مزید خبریں :