دنیا
13 جولائی ، 2016

بھارت میں امتحانات میں بڑے پیمانے پر نقل

بھارت میں امتحانات میں بڑے پیمانے پر نقل

 


بھارت میں امتحانات میں بڑے پیمانے پر نقل نے بہترین تعلیمی نظام کی پول کھول دی، طلبہ و طالبات دھڑلے سے کھلے عام نقل کرتے ہیں، ٹیچر نظریں ہٹالیتے ہیں یا نظریں بچا لیتے ہیں۔


بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے ایک کالج میں 11 ویں جماعت کے طلبہ و طالبات مل جل کر امتحانات کے پرچے حل کرنے میں مصروف ہیں اور تو اور طالبات بھی کتابیں سامنے رکھ کر انتہائی سکون سے چیٹنگ کرتی نظر آئیں،جب ٹیچر سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے تو کسی کو نقل کرتے ہوئے دیکھا ہی نہیں۔


کچھ روز قبل ایساہی واقعہ بھارتی ریاست بہار میں بھی پیش آیا تھا، جہاں بارہویں جماعت میں ٹاپ کرنے والی طالبہ کی قابلیت کی پول کھلی تھی ،جس نے نقل کرکے امتحانات میں پوزیشن لی تھی، دوبارہ امتحان لینے پر طالبہ کامیاب نہ ہوسکی تھی، جسے بعد میں دیگر پوزیشن ہولڈروں کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا تھا۔

مزید خبریں :