13 جولائی ، 2016
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ قابض بھارتی فورسز کشمیریوں کا حق خودارادیت غصب کر رہی ہیں۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی اجلاس میں کشمیر پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ قابض بھارتی فورسز کشمیر میں اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزیاں کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ظالمانہ کارروائیوں کے باوجود کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد جاری ہے،سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق رائے شماری مسئلہ کشمیر کا واحد حل ہے۔