15 جولائی ، 2016
فرانس کےساحلی شہرنیس میں ایک شخص نےٹرک ہجوم سےٹکرادیا،فرانسیسی حکام کاکہناہےکہ ٹرک سےکچل کر 60 افرادہلاک اور140 زخمی ہوگئےہیں۔فرانسیسی حکام نے واقعے کو دہشت گردی قرار دے دیا ہے۔
فرانس کےقومی دن کاجشن منانےکے لیے لوگ بڑی تعدادمیں جمع تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹرک سے کچلنے والے شخص نے فائرنگ بھی کی جسے پولیس نے جوابی کارروائی میں ہلاک کردیا۔
صدارتی آفس کے مطابق واقعےکےبعدصدرفرانسوا اولاند جنوبی شہرایوگنان سےپیرس پہنچ رہےہیں۔صدراولاند کرائسس سیل میں واقعے سےمتعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔
واضح رہے کہ ا س سال جنوری میں پیرس حملوں کے بعد فرانس میں ایمرجنسی نافذ ہے، فرانسیسی صدرنے 26 جولائی کو ایمرجنسی اٹھانے کااعلان کیا تھا۔
ادھر وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما کو نیس واقعے پربریفنگ دی گئی۔صدراوباما کو نیشنل سیکورٹی ٹیم بدلتی صورتحال سےآگاہ کرےگی۔
برطانوی میڈیاکے مطابق ٹرک کی ٹکر سے73 افراددہلاک اور 150 سےزائد زخمی ہوئے ہیں۔