15 جولائی ، 2016
فرانس کےساحلی شہرنیس میں ایک شخص نےٹرک ہجوم پر چڑھا دیا،قومی دن کی تقریبات منانے والے خون میں نہلادیے گئے، جشن آزادی ماتم کدہ بن گیا، 80 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
فرانسیسی حکام نے واقعے کو دہشت گردی قرار دے دیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق فرانس کےقومی دن کاجشن منانےکے لیے لوگ بڑی تعدادمیں جمع تھے،ٹرک سے کچلنے والے شخص نے فائرنگ بھی کی جسے پولیس نے جوابی کارروائی میں ہلاک کردیا۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق ٹرک سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں جبکہ داعش نے حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک ٹرک ڈرائیورکی شناخت کرلی گئی،وہ پولیس کومطلوب تھا۔
صدارتی آفس کے مطابق واقعےکےبعدصدرفرانسوا اولاند جنوبی شہرایوگنان سےپیرس گئے ہیں۔صدراولاند کرائسس سیل میں واقعے سےمتعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔
واضح رہے کہ ا س سال جنوری میں پیرس حملوں کے بعد فرانس میں ایمرجنسی نافذ ہے، فرانسیسی صدرنے 26 جولائی کو ایمرجنسی اٹھانے کااعلان کیا تھا۔
صدر اوباما نے حملے کی مذمت کی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما کو نیس واقعے پربریفنگ دی گئی۔صدراوباما کو نیشنل سیکورٹی ٹیم بدلتی صورتحال سےآگاہ کرےگی۔