دنیا
16 جولائی ، 2016

انقرہ کے اسپیشل فورسز ہیڈکوارٹر پر حملہ، 17 پولیس اہلکار ہلاک

انقرہ کے اسپیشل فورسز ہیڈکوارٹر پر حملہ، 17 پولیس اہلکار ہلاک

 


انقرہ کے اسپیشل فورسز ہیڈ کوارٹر پر حملے میں 17 پولیس اہل کا ر ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ترک فوج کے ایف 16 طیارے نے باغیوں کا ہیلی کا پٹر گرادیا ہے۔


ترک میڈیا کے مطابق پولیس ہیڈ کوارٹرز میں داخل ہونےوالے باغی گرفتار کرلیےگئے نیز اتاترک ایئرپورٹ میں داخل ہونےوالے باغیوں کو عوام نے باہر نکال دیا ہے۔


خبر ایجنسی کے مطابق سرکاری ٹی وی میں داخل ہونےوالے باغی فوجی بھی گرفتارکرلیے گئے ہیں اور سرکاری ٹی وی کے دفتر کو کلیئر کردیا گیاہے۔فوجیوں کو پولیس نے گرفتار کیا۔

مزید خبریں :