16 جولائی ، 2016
ترکی کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ فوجی گروپ کی بغاوت مکمل طورپر ناکام بنادی گئی ہے۔کچھ دیر میں ترک صدر طیب ایردوآن کچھ دیر بعد قوم سے خطاب کریں گے۔
ترک وزیراعظم نے بتایا کہ بغاوت کی کوشش کے بعد صورتحال بڑ ی حد تک معمول پر آگئی ہے، انقرہ کو نو فلائی زون قرار دے دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملٹری چیف آف اسٹاف اور دیگر کمانڈرز نے صورتحال سنبھال لی ہے۔ترک وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بغاوت کی کوشش دراصل گولن تحریک کے باغیوں کا کام ہے۔