16 جولائی ، 2016
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار اسپنر یاسر شاہ نے لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کو تباہ کردیا ، تاریخی میدان پر پانچ وکٹیں لے کر یاسر نے وہ کارنامہ انجام دیا جو شین وارن اور انیل کمبلے جیسے مایہ ناز لیگ اسپنرز نہ کرسکے۔
لارڈز ٹیسٹ میں کپتان مصباح الحق نے انگلش سرزمین پر اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں سنچری بنائی۔لارڈز کے اوونر بورڈ پر مصباح الحق کا نام درج کردیا گیا۔
ٹیسٹ کا دوسرا دن لیگ اسپنر یاسر شاہ کے نام رہا۔انہوں نے پانچ انگلش بیٹسمینوں کا ٹھکانے لگایا۔
یاسر گزشتہ بیس سالوں میں اس میدان پر پانچ شکار کرنے والے پہلے لیگ اسپنر ہیں، ان سے قبل مشتاق احمد نے 1996 میں انگلینڈ کے خلاف پانچ آوٹ کئے تھے۔
یاسر شاہ لارڈز کے اوونر بورڈ پر اپنا نام درج کرانے والے مجموعی طور پر تیسویں اور پاکستان کے چھٹے بولر بھی بن گئے۔