دنیا
16 جولائی ، 2016

ترکی:1563فوجی گرفتار،5جنرل اور25کرنل فارغ

ترکی:1563فوجی گرفتار،5جنرل اور25کرنل فارغ

 


ترکی میں عوام نے ایک بڑی بغاوت کی کوشش ناکام بنادی ،جمہوریت کے حق میں عوام سڑکوں پر نکل آئی اور سینے پر گولیاں بھی کھائیں، باغیوں ،حکومتی فورسز اور عوام کے درمیان جھڑپوں میں 90 افراد ہلاک، ایکہزار 154 زخمی ہوگئے۔


بغاوت کی کوشش کی ناکامی کے بعد ترکی بھرسے ایک ہزار 5 سو 63 باغی فوجی گرفتار کئے گئےاور فوج کے 25 کرنلز اور 5 جنرلز کو عہدوں سے فارغ کردیا گیا، دوسری جانب جنرل امیت دندار کو نیا آرمی چیف مقرر کردیا گیا۔


ترکی میں گزشتہ رات باغی فوجیوں نے استنبول اور انقرہ میں اہم سرکاری عمارتوں، اور مقامی چینلز پر قبضہ کرلیا۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے عوام کو سڑکوں پر آنے کی ہدایت کی ، چند لمحوں میں ہی لوگوں کا ہجوم سڑکوں پر جمع ہوگیااور حکومت کےحق میں نعرے بازی کی۔


باغیوں نے عوام پر براہ راست فائرنگ کی اور گن شپ ہیلی کاپٹروں سے بھی فائرنگ کی گئی ، ترکی کے صدر کے استنبول ائیر پورٹ پہنچنے پر عوام سے خطاب کیا،اور صورتحال معمول پر نہ آنے تک سڑکوں پر رہنے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں :