17 جولائی ، 2016
لارڈز ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن چائے کے وقفے بعدکے کھیل میں انگلینڈ نےاپنی دوسری اننگز میں6 وکٹیں کھو کر68اوورز کے کھیل میں191رنز بنائے ہیں اور ابھی اسے میچ میں کامیابی کے لیے مزید92رنز درکار ہیں جبکہ اسکی 4وکٹیں باقی ہیں، پاکستان کی جانب سے راحت علی نے3 ،یاسرشاہ نے 2 اور وہاب ریاض نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
پاکستان نے لارڈز میں کامیابی کےلئے انگلینڈ کو 283 رنز کا ہدف دیا ہے،حدف کے تعاقب میں انگلش کپتان الیسٹر کک کی وکٹ19رنز کے مجموعے پر ہی گر گئی ،ان کا انفرادی اسکور8رنز تھا۔انھیں راحت علی پویلین کا رستہ دکھایا ۔
پاکستان کو ابتدا میں ہی مزید 2 اور کامیابیاں ملیں جب الیکس16اور جوروٹ9رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،یہ دونوں وکٹیں بھی راحت علی کے کھاتے میں آئی ۔ جیمز ونس42رنز بناکر وہاب ریاض کا شکار بنے ،جبکہ گیری بیلنس43اور معین علی 2 یاسر شاہ کا نشانہ بنے ۔اس وقت کریز پر بریسٹو48اور ووکس19پر موجود ہیں،جو کہ پاکستانی بولروں کو ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں، اور دونوں کے درمیان نصف سنچری کی شراکت قائم ہوچکی ہے۔
اس سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے روز کا کھیل شروع ہوا،پاکستان کی پوری ٹیم اسکور میں صرف ایک رن کا ہی اضافہ کرسکی اور پوری ٹیم282رنز پر آئوٹ ہو گئی۔یاسر شاہ اپنے گزشتہ روز کے مجموعے میں کوئی اضافہ نہ کرسکے اور30رنز پر آئوٹ ہو گئے جبکہ محمد عامر صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے،یوں لارڈز میں کامیابی کےلئے انگلینڈ کو 283 رنز کا ہدف ملا۔