18 جولائی ، 2016
بولی ووڈ کے معروف ہدایت کار روہت شیٹھی کی مزاحیہ فلم گول مال 4 سے کرینہ کپور آؤٹ ہوگئی ہیں جس کے بعد اب ان کی جگہ شوخ و چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکارروہٹ شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی کامیڈی فلم گول مال سیریز کی چوتھی فلم کی تیاریاں جاری ہیں، جس کے حوالے سے ہدایت کار کی عالیہ سے بات چیت بھی جاری ہے۔
روہت شیٹھی کی جانب سے اپنی فلم گول مال کے چوتھے سیریزکی خبر فلم کے 10سال مکمل ہونے پرسامنے آئی تھی، اب کی بار فلم کانام گول مال اگین رکھا جائے گا۔
فلم میں اجے دیوگن، تشار کپور اورارشد وارثی اپنے پچھلے کردار نبھاتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ فلم اگلے سال دیوالی کے موقع پرریلیز کی جائے گی۔