18 جولائی ، 2016
ترکی میں امریکی فوج کے زیر استعمال ائربیس کو دوبارہ کھول دیا گیاہے۔ بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد یہ ائربیس بند کردیا گیاتھا ۔
پنٹاگون کے پریس سیکرٹری نے بتایا امریکا اور ترک حکام کے درمیان رابطے کے بعد ترکی نے امریکی فوجی طیاروں کے لیے فضائی حدود دوبارہ کھو ل دی ہیں۔
ان کا کہنا تھا ایر بیس کھلنے کے بعد امریکا کی سربراہی میں داعش کے خلاف آپریشن بھی بحال ہوگیا ۔ باغیوں کے طیاروں کو فضا میں ری فیولنگ کی سہولت امریکا کے زیراستعمال ائربیس انسرلیک سے ملی تھی ۔