19 جولائی ، 2016
چین نے کہا ہے کہ بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں شہریوں کی ہلاکتوں پر گہری تشویش ہے، وادی میں جاری کشیدگی کا مناسب حل نکالا جائے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی ہلاکتوں پر تشویش ہے، مسئلہ کشمیر پر چین کا مؤقف ہمیشہ اصولی رہا ہے۔
چین نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی جھڑپوں کا معقول حل نکالا جائے، چین کو امید ہے کہ فریقین مسئلے کو پر امن طور پر حل کریں گے۔