پاکستان
20 جولائی ، 2016

جنگ میڈیا گروپ اورگوگل کاڈی ایف پی پریمیم پارٹنر معاہدہ

جنگ میڈیا گروپ اورگوگل کاڈی ایف پی پریمیم پارٹنر معاہدہ

 


جنگ میڈیا گروپ نے گوگل کے ساتھ ڈی ایف پی پریمیم پارٹنر بننے کا معاہدہ کیا ہے جس کا بنیادی مقصد مشتہرین کو ممکنہ معیاری خریداروں کے گروپ کی تشکیل اور انہیں مقرر ہ صلاحیتیں فراہم کرنا ہے۔


پاکستان میںجنگ میڈیا گروپ اور گوگل کے درمیان ہونے والا اپنی نوعیت کا یہ پہلا معاہدہ ہے ۔ جنگ میڈیا گروپ پاکستان میں ڈیجیٹل پبلشنگ کے بانیوں میں سے ہے۔ گروپ نےاپنے صارفین کی رسائی کو شفاف اور ڈی ایف پی پریمیم کے ذریعے مشتہرین کو اپنے پبلشرز نیٹ ورک اور اس کی پروڈکشن میں اضافہ کرنا ہے۔


گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر سیلز سرمد علی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاہدہ جنگ میڈیا گروپ کےاس عزم کا اعادہ کرتا کہ وہ اس صنعت میں نئی ٹیکنالوجی کوا پنائے اور اسے انتہائی وسعت دے ۔


جنگ میڈیا گروپ اب مشتہرین کے ساتھ مل کرکام کرے گا جوڈی ایف پی پریمیم کے ہر پہلو کو استعمال میں لاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹل رسائی حاصل کرسکیں گے۔


ڈی ایف پی پریمیم ٹیکنالوجی ،گوگل کی طرف سے پبلشر کو ڈیجیٹل تشہیر کے لئے خاص طور سے ڈیزائن کی گئی ہے۔ اس میں ایڈوانسڈ ڈیجیٹل سیلز سروسز مشتہرین کی ڈیجیٹل رسائی کے اضافے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔


منیجنگ ڈائریکٹر ، انٹر لنک ملٹی میڈیا، جنگ میڈیا گروپ فیضان صدیقی کا کہنا ہے کہ’’ ڈی ایف پی پریمیم ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ہم گوگل سے پہلے کی نسبت زیادہ سے زیادہ اپ ٹوڈیٹ معلومات ، سپورٹ اور خدمات حاصل کرسکتے ہیں جو ہمارےموجودہ اور مستقبل کے صارفین کے لئے شاندار،پیشہ وارانہ اور تکنیکی مہارت کی نئی سطحوں کے حصول میں معاونت کرے گی ۔


سن2000 کے اوائل سے جنگ میڈیا گروپ نے گوگل ٹیکنالوجی کی مؤثراور مربوط خدمات کو استعمال کرتے ہوئے ہزاروں مشتہرین کو اس قابل بنایا ہے کہ ہر سروس پر انوینٹری مینجمنٹ میں آسانی، کنٹرول اور بڑھتی ہوئی پیداوار کو سہل بناسکیں۔


گوگل کے ہیڈ آف اسٹرٹیجک پارٹنر شپس ،جنوبی ایشیا فرنٹیئر مارکیٹس ، عدیل فرحان نے کہا کہ’’ ایک ہنر مند ٹیم اور برسوں پر محیط پیشہ ورانہ تجربے کے حامل جنگ میڈیا گروپ کے ساتھ کام کرنے پر انہیں خوشی ہے اورہم جنگ نیٹ ورک کے ساتھ معاہدے سے بہترین نتائج اخذ کرسکیں گے۔

مزید خبریں :