پاکستان
13 جون ، 2012

بلدیاتی انتخابات کیلئے دیگر جماعتوں سے مشاورت کرینگے، جے یو آئی

پشاور… جمعیت علمائے اسلام ف کے راہ نما سینیٹر حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے جے یو آئی دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرے گی۔پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینٹر غلام علی کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام بلدیاتی انتخابات میں ضلع بھر سے اپنے امیدوار کھڑا کرے گی ۔اس سلسلے میں پارٹی قیادت نے چار رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔حاجی غلام علی کے مطابق ضلعی امیر کی سربراہی میں قائم کی جانے والی کمیٹی دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرے گی اور اگر ضروری ہوا۔تو بعض مقامات پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کی جائے گی۔

مزید خبریں :