20 جولائی ، 2016
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ مالی سال 2016ءمیں اسٹاک مارکیٹ سے31کروڑ97لاکھ ڈالرکاانخلاہوا، نجی شعبےمیں 96کروڑ14لاکھ ڈالرزکی غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی، جبکہ براہ راست سرمایہ کاری کاحجم 1ارب 28کروڑ ڈالر رہا۔
مالی سال 2016ءمیں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 1 ارب 81 کروڑ ڈالر کمی سے صرف 95 کروڑ 24 لاکھ ڈالر رہ گئی، بیرونی سرمایہ کاروں نے 2016ء میں اسٹاک مارکیٹ سے 32 کروڑ ڈالر کے قریب نکال لئے ۔
اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2016 کے دوران مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری کے اعدوشمار جاری کردئیے ہیں، مالی سال2016ء میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 95کروڑ 24 لاکھ ڈالر رہی جو مالی سال 2015 ءمیں 2 ارب 77 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی ۔
مالی سال 2016 ءمیں براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 1ارب 28 کروڑ ڈالر رہا ،جبکہ مالی سال 2016 میں اسٹاک مارکیٹ سے بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے 31کروڑ 97 لاکھ ڈالر کا انخلا دیکھا گیا ۔