دنیا
20 جولائی ، 2016

برسلز:مشکوک شخص زیر حراست،بم الرٹ جاری

برسلز:مشکوک شخص زیر حراست،بم الرٹ جاری

 


بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں پولیس نے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا ہے، مذکورہ شخص نے ایک لمبا اوورکوٹ پہن رکھا تھا، پولیس کی اس کارروائی کے بعد برسلز میں بم الرٹ جاری کیا گیا تاکہ شہری کسی بھی متوقع بم حملے سے نمٹنے کےلیے تیارہوجائیں۔


ادھر دوسری جانب گرفتار شخص کی وضع قطع کے بارے میں پولیس نے مزید کہا کہ اس شخص کے اوورکوٹ میں سے تاریں جھلک رہی تھیں جس پر پولیس کو شک ہوا۔بعدازاں پولیس نے پیلس ڈی لامونی کے قریب کئی شاہراہوں کو بند کرکے وہاں سے لوگوں کو نکال لیا۔


یاد رہے پیلس ڈی لامونیکے قریب سے مشکوک اوور کوٹ والے شخص کو حراست میں لیاگیا ۔اسے نہ تو باقاعدہ طور پر گرفتار نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی دھماکا خیز مواد برآمد ہونے کی تصدیق ہوسکی ہے لیکن مشکوک شخص سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

مزید خبریں :