دنیا
21 جولائی ، 2016

بھارت :ریاست بہار میں پاکستانی پرچم لہرا نےوالاگرفتار

بھارت :ریاست بہار میں پاکستانی پرچم لہرا نےوالاگرفتار


 


بھارتی پالیسیوں کے خلاف تھارتی عوام میں بھی نفرت بڑھنے لگی اور بھارتی ریاست بہار میں ایک شخص نے گھر کی چھت پر پاکستانی پرچم لہرا دیا۔


مقبوضہ کشمیر کے بعد بھارتی ریاست بہار میں بھی حکومتی پالیسیوں کے خلاف لوگ کھل کراظہار کر رہے ہیں،بہار کے ضلع نلندا میں ایک شخص نے گھر کی چھت پر پاکستانی پرچم لہرادیاجس کی اطلاع ملنے پر پولیس وہاں پہنچی اور پرچم اتار لیاگیا۔


بھارتی میڈیاکے مطابق اس معاملے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔


اس سے پہلے بھی پٹنہ میں مسلم تنظیم سے وابستہ لوگوں نے پاکستان کی حمایت میں نعرے بازی کی تھی۔


 

مزید خبریں :