24 جولائی ، 2016
واشنگٹن میں متحدہ قومی موومنٹ کی احتجاجی ریلی کے دوران پاکستانیوں کے ایک گروپ میں نعرے بازی کی، دونوں گروپوں میں ہاتھا پائی پر پولیس کو مداخلت کرنا پڑگئی ، واشنگٹن میں متحدہ قومی موومنٹ کا تین روزہ کنونشن جاری ہے۔
کنونشن کے موقع پر ایم کیو ایم کے کارکنوں نے وائٹ ہاوس کے سامنے احتجاجی ریلی نکالی ،اس دوران پاکستانیوں کا ایک گروپ اچانک نمودار ہوا اور نعرے بازی شروع کردی، جس پر دونوں گروپوں کے درمیان تلخ کلامی اور پھر ہاتھا پائی ہوگئی ۔
حالات کشیدہ ہونے پرپولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور صورتحال پر قابو پالیا، ریلی سے ایم کیوایم کے قائد ، رابطہ کمیٹی کے کوآرینیٹر ندیم نصرت اور بابر غوری نے خطاب کیا ۔